Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا وائرس کی دوسری لہر: پاکستان میں ایک روز میں 89 اموات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور دوسری لہر کے دوران اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہے جس میں سے 3 لاکھ 70ہزار 474 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 487 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 885 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 8.58 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 89 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 13 ہزار 932 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 44 ہزار 218 ہوگئے۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ لہر کے دوران یہ ایک روز میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.