Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے اور جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، 1970 کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے ہارنے والوں نے تسلیم نہیں کیے ، 2018 کے الیکشن نتائج آپ کو قبول نہیں تو 2013 کے نتائج بھی کسی نے تسلیم نہیں کیے تھے، پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیارنہیں کررہی۔

کورونا سے متعلق شاہ مٓحمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کی وبا سے دوچار ہے، کوروناکی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، اس وبا سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔بھارت میں کسانوں کے جاری احتجاج پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں سیکولرریاست چہرہ اب نہیں رہا، کسانوں کےاحتجاج سے بھارت کو کافی نقصان ہورہا ہے لیکن بھارت میں کسانوں کا احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے ہمیں اس میں نہیں کودنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.