Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پشاور میں کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:  پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کردیا۔

انتظامیہ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رنگ روڈ پر نثار چرسی ریسٹورنٹ، جی ٹی روڈ پر ملٹی سٹار ہوٹل اور رحمانیہ ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ رنگ روڈ پر کارروائی میں مکہ ریسٹورنٹ، مدینہ ریسٹورنٹ اور حکیم خان ریسٹورنٹ کو جرمانہ کیا گیا۔ سیفٹی ماسک کے بغیر گھومنے پر 44 شہریوں کو جرمانہ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 27 ہزار 852 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 89 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 218، سندھ میں 3 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.