Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کاٹن یارن کی درآمد پر ڈیوٹی کا خاتمہ خوش آئند،وفاقی چیمبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر) وفاقی چیمبر کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کاٹن یارن کی درآمد پر5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کوصحیح وقت پر مدد ملے گی اور یہ فیصلہ ملک کے معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بڑے آرڈرز مل رہے ہیں مگر کپاس کی پیداوار ٹیکسٹائل کی صنعت کی کھپت پوری نہیں کرسکتی جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی اور پیچیدہ طریقہ کار کے باعث کپاس مسابقتی قیمتوں پر میسر نہیں ہے ،کووڈ 19 کی وبا اور پچھلے لاک ڈاؤن نے صورتحال کو اور بھی خراب کردیا ہے ، وفاقی چیمبر کے صدر نے کہا کہ کووڈ 19کی حالیہ لہر بھی ٹیکسٹائل کی پیداوارکیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ،پچھلے سال طوفانی بارشوں کی وجہ سے بھی کپاس کی فصلیں تباہ ہوئی تھیں،یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ کپاس کی پیداوار 6سے 8ملین گانٹھوں کے درمیان رہی جبکہ ٹیکسٹائل صنعت کی ضرورت 15سے 16 ملین گانٹھوں کی ہے ۔ ٹیکسٹائل کی تمام صنعتوں اور ایف پی سی سی آئی کے ممبران نے وزیر اعظم عمران خان سے کاٹن یارن کی 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی مناسب وقت پر ختم کرنے پر اظہار تشکرکیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.