Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دورہ نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کا کوئنز ٹاؤن جانے کا پروگرام، پریکٹس بھی شروع ہو جائے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ سے کورونا کلیئرنس پر آئیسولیشن پابندیاں ختم کر دی گئیں، شاہین کوئنز ٹاؤن کے لیے اڑان بھریں گے، پریکٹس بھی شروع ہو جائے گی۔

کیویز کے دیس قومی شاہینوں کی کرکٹ سے پہلے کورونا کے خلاف کامیابی، کوویڈ نائنٹین کو شکست دینے پر مینیجڈ آئسولیشن ختم کر دی گئی، اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔ مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے قیام کے بعد رات 8 بجے قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گروپس میں ٹریننگ اور پریکٹس کی بھی آزادی ہو گی، فزیکل ٹریننگ کا بھی آغاز ہو جائے گا

اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا، دوسرے رکن کی جمعرات کو آمد ہو گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.