Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

13 دسمبر سے پہلے لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مریم اورنگزیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 دسمبر سے پہلے لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا، عمران خان نے دیکھا ہوگا کہ کل کسی نے کرسی نہیں لگائی تھی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا، حکومت کو اب سمجھ آگئی ہے کہ عوامی طاقت کو نہیں روک سکتے، پورا پاکستان 13 دسمبر کو گھر جانے کا پیغام دے گا۔ انہوں نے کہا کرائے کے ترجمان کل رات سے نہیں سوئے، پی ڈی ایم جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے، کرائے کے ترجمان جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہمیں مکا دکھانے والی فردوس عاشق کو عوام نے مکا دکھا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.