Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی، تمام اضلاع میں اگلے سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ کوریج پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع میں مکمل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے، علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.