Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایس ایم ایز کیلئے فنانسنگ و برآمدات کا فروغ ترجیحات، سٹیٹ بینک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (سٹاف رپورٹر) ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں کاروباری برادری سے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر چیمبر قیصر بریار، نائب صدور و ممبران بھی موجود تھے ۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایس ایم ایز کے لیے فنانسنگ اوربرآمدات کا فروغ ان کی سب سے اہم ترجیحات میں شامل ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان ہمیشہ ملکی انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک نے ملکی انڈسٹری اور کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔ سیما کامل ڈپٹی گورنر، محمد اشرف خان منیجنگ ڈائریکٹر اور ارشد محمود بھٹی ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ نے صدر سیالکوٹ چیمبر قیصر اقبال بریار کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے اقدامات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا کہ کاروباری اداروں کو زیادہ اور باکفایت فنانسنگ فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنی نقد رقوم کے بہاؤ اور مالی لاگتوں کا موثرانتظام کر سکیں۔ اس ضمن میں سٹیٹ بینک نے بہت مختصر وقت میں پالیسی ریٹ کو13.25فیصد سے کم کر کے 7فیصد کر دیا جو تاریخی لحاظ سے غیر معمولی کمی ہے ۔سٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم متعارف کرائی، جس کا مقصد نجی شعبے میں تمام قسم کے ملازمین کی اجرتوں اور تنخواہوں کی فنانسنگ کی فراہمی کے ذریعے کارکنوں کی برطرفیوں کو روکنا تھا۔ عوام کو سستی ہاؤسنگ کی فراہمی کے اپنے وژن کے مطابق حکومت پاکستان نئے مکانوں کی تعمیر اور خریداری پر مارک اپ زر اعانت سہولت فراہم کرے گی۔ وہ تمام افراد جو پہلی بار ایک نیا گھر تعمیر کریں گے یا خریدیں گے ، وہ زراعانت یافتہ اور سستے مارک اپ ریٹس پر بینک کی فنانسنگ حاصل کر سکیں گے ۔ ایس سی سی آئی کے دورے کے بعد گورنر ڈاکٹر باقر رضا نے بعض اہم برآمدکنندگان کی فیکٹریوں کا دورہ کیا تاکہ پاکستان سے عالمی معیار کی برآمدات کے امکانات کے حوالے سے براہ راست آگاہی حاصل کی جا سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.