Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہم سب سے تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشت ،چیئرمین اسٹاک ایکسچینج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرا چی ( بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی نے کہا ہے کہ ہم سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق چاول کی برآمدات، کپاس اور دودھ کی پیداوار میں پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے ، آم، گنے اور کھجوروں کی پیداوار میں 5واں بڑا، تانبے کے ذخائر میں چھٹا سب سے بڑا، کوئلے کے ذخائر میں 7واں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کراچی میں ایک اجلاس میں سلیمان مہدی چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خصوصی طور پر گفتگو کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر زبیر باویجہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کو مضبوط، ترقی کرتی ہوئی اور کامیاب کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔کو وڈ 19 کی وبا کے باعث دنیا بھر کی معروف اسٹاک مارکیٹیں گر گئیں اس کے باوجود ایس ایم ایز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج تک رسائی حاصل رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نہ صرف کاروباری اداروں کو سرمایہ بڑھانے ، جدید بنانے اور ان کی ترقی میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ ملک کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں بھی کردار ادا کرتی ہے جو معیشت، تجارت اور صنعت کو بڑھانے کیلئے اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.