Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جاندار کرداراچھی پرفارمنس کا موقع دیتاہے :صنم جنگ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سٹاف رپورٹر) اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ اینکر بننے کے باوجود اندر کا فنکار مجھے بے چین کئے رکھتاہے ،اپنے مداحوں سے دوربھی نہیں رہ سکتی ،اس لئے اب کسی ڈرامے میں کام کرکے اپنے اند ر کے فنکارکو سکون دینا چاہتی ہوں ۔میری نئی ڈرامہ سیریل ’’قرار‘‘دیکھ کر مداحوں کو قرار آجائے گا ۔انہوں نے ڈرامے کے سیٹ پر روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس ڈرامہ سیریل میں میکال ذوالفقار میرے ساتھ ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے ۔ان کا کہناتھاکہ کردار جاندار ہوتو اچھی پرفارمنس کا موقع ملتا ہے جبکہ اچھی ٹیم کیساتھ کام کا مزادوبالا ہوجاتاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.