Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی صدارتی الیکشن جیتنے پر وزیراعظم عمران خان کی جوبائیڈن کو مبارکباد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہی سمٹ کا منتظر ہوں، کرپٹ لیڈروں کی غیر قانونی ٹیکس پناہ گاہوں کے خاتمے اور ملکی دولت کی چوری کو ختم کرنے کے لئے بھی ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ افغانستان سمیت خطے میں امن کے لیے پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.