Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چمن میں آٹے اور چینی کا شدیدبحران قیمتیں آسمانوں پر، روزمرہ کی اشیاءکی قیمتیں دگنی 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

چمن (آن لائن)چمن میں آٹے اور چینی کا شدیدبحران قیمتیں آسمانوں پر، روزمرہ کی اشیاءکی قیمتیں دگنی عوام مایوسی کے شکار، بے روزگاری کی انتہاء،نوٹس لینے کا مطالبہ کیا آٹے کی مہنگائی کے باعث غریب عوام کی چیخیں نکل گئی،تندور والوں نے بھی روٹی کے وزن میں کمی کردی روٹی پاپڑ کی طرح ہوگئی زمہ دار کون ہے غریبوں کا بُرا حال ہے تفصیلات کے مطابق چمن کے عوامی حلقوں نے کہاکہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں چمن میں آٹے کا شیدید بحران عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے آٹے کا50کلو والا تھیلا3ہزار کے قریب چینی کا تھیلا 5ہزار تک تجاوز کرگیااس کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی اشیاءکی قیمتیں بھی آسمانوں تک پہنچ گئی جوکہ غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لنگر خانے بنائے جس کا واضع مقصد یہی ہے کہ ملک میں غریبوں کی تعدادبڑھائی جائے نہ کہ ملک میں مہنگائی کے صورتحال پر قابوپاکر غریب عوام کو ریلف فراہم کریںانہوں نے کہا کہ پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے،آٹے کی قیمتیں بڑھ جانے سے تندوروالوں نے بھی روٹی کی وزن میں کمی کردی روٹی کے وزن میں کمی کے باعث روٹی پاپڑ کی طرح ہوگئی ہے چینی کی قیمتیں سن کر عوام کی چیخیں نکل گئی ہے بے روزگاری کی انتہاءکے باعث عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کارخانے کھولتی ہیں مگر یہ حکومت کارخانے بند کرکے لنگرخانے کھول رہے ہیںاور ملک میں غریبوں کی تعدادکو بڑھارہے ہیں لوگ آٹے اورچینی کیلئے ترس رہے ہیں، یہ 21ویںصدی ہے، دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی اور ہمارے ملک میںآج بھی لوگ گھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہوکر زلیل و خوار ہو رہے ہیں، بس صرف اس لئے کہ سرکاری آٹے کی بوری 50 روپے سستی مل جائے آٹے کی مہنگائی پرپوراملک سناٹے میں آگیا ہے اسکا زمہ دار کون ہے عوام جواب مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹے اورچینی کی اس قلت اورشدید بحران پر فوری طور نوٹس لیا جائے بے روزگاری سے غریب عوام فاقے پر مجبور ہوگئے ہیں فوری نوٹس لے کرغریبوں کو ان کی زندگی آسانی سے جینے کا حق دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.