Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور حکومت بلوچستان کا سپیڈ میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر حادثات نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور حکومت بلوچستان کا سپیڈ میٹر نصب کرنے کا فیصلہ عوامی حلقوں نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ ژوب شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ کردیا بلوچستان میں مختلف قومی شاہراہوں پر گزشتہ ماہ 12سو حادثات میں 128افراد جان سے ہاتھ دو بیٹھے جبکہ 17سو افراد زخمی ہوگئے تھے حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان این ایچ اے کے ساتھ مل کر شاہراں پر اسپیڈ میٹر سسٹم نصب کرے گی جس سے حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے دوسری جانب کوئٹہ سے کراچی بس چلانے والے ڈرائیورز نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے شاہراہ پر کوئی کام نہیں ہوا جبکہ ٹریفک میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سڑک سنگل ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیںعوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی، کوئٹہ سے ژوب روڈ کو دو رویہ کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.