Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں یکساں ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

تربت ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ تربت میں تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی گی جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت سٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ فیز۔II کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسداللہ بلوچ، صوبائی وزیر مواصلات تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی،مشیر برائے کھیل وثقافت وامور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ،اراکین اسمبلی سید احسان شاہ، لالہ رشید دشتی، ماہ جبیں شیران، دنیش کمار،کمشنر مکران ڈویڑن طارق قمر بلوچ،ڈی سی کیچ الیاس کبزسمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ٹی سی ڈی پی فیز۔II تربت شہر کیلئے ایک جامع منصوبہ ہے جسکی تکمیل کے بعد تربت شہر مکمل سہولیات سے آراستہ ہوکر ایک جدید شہر کا منظر پیش کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں شہر کی سڑکوں کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ہم نے ٹی سی ڈی پی کے تحت تربت کے ماسٹر پلان کو وسعت دیتے ہوئے شاہراہوں کی تعمیرات کے علاوہ صحت،تعلیم، اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں سمیت دیگر ضروری اسکیمات کو بھی اس منصوبے میں شامل کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے جس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع سمیت دیگر علاقوں کے کئی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر رواں سال کام کا آغاز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں مواصلات کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ہوشاب تربت روڈ، مند تربت روڈ، مند گوادر روڈ، تربت بلیدہ روڈ، تربت بل نگور روڈ اور پنجگور پروم روڈ پر ترجیحی بنیادوں پرکام کا آغاز کیا جارہا ہے جو مکران ڈویڑن کی ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے انتہائی کلیدی اہمیت کے حامل ہونگے جن کے مکمل ہونے کے بعد مکران ڈویژن کا رابط بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بحال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صوبے کے دوسرے شہروں میں بھی اسی نوعیت کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس میں پنجگور،دالبندین،نصیرآباد اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعلی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی بھلائی کے لیے مختلف قسم کے پروگرام شروع کررہی ہے جس میں لوگوں کو کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی، زراعت سے وابستہ افراد کے لیے ٹریکٹروں کی خریداری کے لیے خصوصی اسکیم، یوتھ لون اور سرکاری ملازمین کے لیے انشورنس پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل کمشنر مکران ڈویڑن طارق قمر بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تربت سٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ فیز۔II کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبا 2 ارب پچاسی کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ تربت شہر کی تعمیر کے حوالے سے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے جس میں ٹرانسپورٹ کے لئے بھی منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے تحت تعلیمی چوک تا بس ٹرمینل سمیت شہر کے دیگر شاہراوں کو وسیع کیا جائے گا جسکی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک 50 کروڑ روپے کا اجراءکیا گیا ہے جبکہ اب تک اس منصوبے پر 44 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت کی توسیع اور تزئین و آرائش سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں جس سے تربت شہر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور تربت شہر کے عوام حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ترقیاتی اقدامات سے مستفید ہوتے ہوئے ایک خوشحال بلوچستان کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.