Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا کےحالات جیسے بھی ہوں،پاکستان کیساتھ دوستی قائم رہے گی : چینی صدر کا عزم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے اپنے خط میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں دونوں ملکوں کی دوستی قائم رہے گی۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان کیساتھ دوستی مثالی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے۔ کورونا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعاون دیکھنے کو ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں۔ سی پیک خطے کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.