Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نوسر باز جماعتیں چوری چھپانے کیلئے اکٹھی ہوئیں: اعظم سواتی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر، اعظم خان سواتی کا کہنا ہےکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو قوم نے منتخب کیا ہے اور وہ ڈٹ کے کھڑے ہیں، یہ 11 نوسر باز جماعتیں ہیں جو اپنی چوری چھپانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

اعظم خان سواتی نے چمن میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ اینٹی نارکوٹکس فورس تھانے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں، انہوں نے پاکستان کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ہمیں کوئی فکر نہیں ہے، یہ لوگ کچھ بھی نہیں کر سکتے، ان کے مقابلے میں عمران خان بہادر آدمی ہیں۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس دیگر اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف کام کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.