Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

بجلی صارفین کے لئے بُری خبر، ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ممبر سندھ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آ گیا، رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئےپاورپلانٹ چلانےکابوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے، اداروں کی ناقص کارکردگی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.