Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تعمیرات فنانسنگ،اسٹیٹ بینک کا ترغیب و سزا کا طریقہ متعارف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  اسٹیٹ بینک نے مارگیج قرضے اور ڈویلپرز اور بلڈرز کو مالکاری کی فراہمی کی خاطر بینکوں کے لیے لازمی ہدف مقرر کرنے کے اقدام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ان اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دینے کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے ۔ اس طریقہ کار میں ہدف پورا کرنے میں ناکامی پر بینکوں کیلئے سزائیں بھی شامل ہیں۔اس طریقہ کار کے مطابق 31 دسمبر 2020 سے بینکوں کو یہ ترغیب حاصل ہوگی کہ اگر وہ کسی سہ ماہی میں ہاؤسنگ اور عمارات کی تعمیرات کیلئے فنانسنگ کا مقررہ ہدف حاصل کرلیتے ہیں یا اس حد سے تجاوز کرجاتے ہیں تو اگلی سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک میں رکھا جانے والا مطلوبہ نقد ِمحفوظ کم کردیا جائیگا۔ اگلی سہ ماہی کے لیے مطلوبہ نقد ِمحفوظ کی رقم میں اتنی کمی کی جائے گی جتنا 30 جون 2020سے متعلقہ سہ ماہی کے آخر تک ہاؤسنگ اور تعمیرات کی مالکاری میں اضافہ ہوگا، تاہم یہ ترغیب مجموعی طلبی اور زمانی واجبات کے ایک فیصد کی بالائی حد سے مشروط ہوگی جس کے مطابق مطلوبہ نقد ِمحفوظ کا حساب لگایا جاتا ہے ،بینک یومیہ کم از کم مطلوبہ نقد ِمحفوظ، جو اس وقت 3 فیصد ہے ، برقرار رکھنے پر قائم رہیں گے ۔ اگر بینک ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے تو انہیں یہ سزا دی جائیگی کہ جتنی رقم ہدف سے کم ہوگی اتنا ہی اضافی مطلوبہ نقد ِمحفوظ رکھنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.