Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 722 پوائنٹس بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )  پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس722.48پوائنٹس کے اضافے سے 39849.96پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 80.23فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 21ارب29کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس 258.41پوائنٹس کے اضافے سے 16853.38پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس471.06پوائنٹس اضافے سے 28327.49پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس1426.60پوائنٹس بڑھ کر63393.00پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔بدھ کو43کروڑ19لاکھ62ہزار618شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی، مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 341کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 70میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب 69ارب 51کروڑ 91لاکھ 66ہزار364 روپے پرپہنچ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.