Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئی بھی طاقت طالبان کو نہیں مٹاسکتی:افغان صدر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل :  افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ ہم 20 سالہ جنگ 20 دن میں ختم نہیں کرسکتے ، دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کوبندوق کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا ہے ۔ کوئی بھی طاقت آپ (طالبان) کو مٹا نہیں سکتی۔ادھر افغانستان میں حملے جاری ہیں،کیپسا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں خاتون سمیت 3افرادہلاک ہوگئے ۔صوبہ لغمان کے ضلعی انتظامی سربراہ دولت شاہ اور ان کے تین محافظ دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔بٖغلان صوبہ کے پولیس چیف وارا اندرابی ہلاک ہوگئے ،وہ کچھ روز قبل ایک حملے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ہلمند کے ضلع نہر سراج میں کاربم دھماکے سے 4فوجی ہلاک ہوگئے ۔کنڑ میں فوج سے جھڑپوں میں 11طالبان مارے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.