Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر خارجہ کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو اے ای کے ہم منصب نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا میں پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.