Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چارسدہ میں قتل کی گئی بچی سے زیادتی کی تصدیق، جسم پر تشدد کے نشانات موجود

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:   ایک اور زینب درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، چارسدہ میں قتل کی گئی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کیا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی اور دیگر حکام کو ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائیگا، واقعہ انتہائی دلخراش اور انسانیت سوز ہے، ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.