Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وقت آچکا ہے عوام سلیکٹڈ سرکار کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، بلاول بھٹو زرداری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے عوام سلیکٹڈ سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک پر بتادلہ خیال کیا گیا، ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر بھی مشاورت کی گئی اورچیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی تشکیل اہم پیش رفت ہے، اپوزیشن کا اتحاد کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیوں کہ اب وقت آچکا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار کے خلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.