Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام دشمن حکومت سے نجات ملک و قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد اپنے بوجھ سے گِرنے والی ہے۔  

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر  اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جاتی امرا میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ  پی ڈی ایم آئین کے دفاع کی تحریک، عوامئ حق حکمرانی، ووٹ کی حرمت کی تحریک ہے۔ووٹ جو دو ہزار اٹھارہ میں چوری ہوا اس کا مقدمہ پی ڈی ایم لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جلد اپنے بوجھ تلے دب کر گر جائے گی۔ مہنگائی لاقانونیت میڈیا عدلیہ کے پریشر کا بھی مقدمہ لڑے گی۔ نوازشریف آئین ووٹ حرمت الیکشن چوری کی بات کرتے ہیں تو غدار قرار دیتے ہیں۔ غداری کا مقدمہ قائم کرکے کہتے ہیں اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلط شدہ سلیکٹڈ عمران خان کہتے نوازشریف اور اپوزیشن بھارت کی زبان بول رہاہے۔ جب نوازشریف نے ووٹ کی حرمت اور آئین کی بات کی بھارت اس دن خوش ہوتا ہے  یا جب سقوط کشمیر پر خوش ہوتاہے۔  بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم پر غداری کے پرچے کٹتے ہیں۔غداری کارڈ سے نہیں سامنے آ کر جواب دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن یا اپوزیشن اداروں کو ٹارگٹ نہیں کرتی۔ ایف آئی اے کیا ادارہ نہیں اس کے افسر کو بٹھا کر کہتے ہیں نوازشریف مریم نواز اپوزیشن کے خلاف مقدمے بنائو،فارن فنڈنگ کیس پر سختی ہٹائو یہ اداروں میں گھسیٹنا کس کو کہتےہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک میں اداروں کو حکومت سے چھڑانے کےلئے جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن جائیں گے۔ بلاول بھٹو کو بھی گوجرانوالہ جلسے کی دعوت دوں گی۔ ابھی پی ڈی ایم کا جلسہ شروع نہ ہوا گوجرانوالہ انتظامیہ کو تبدیل کر دیاگیاکیونکہ وہ غیر آئینئ کام سے انکار کرتے رہے۔ جو مرضی کرلیں تحریک کامیاب ہو گی فیصلہ ڈرائنگ روم میں نہیں عوام کرے گی۔

16 اکتوبر سے تاریخ ساز تحریک کا آغاز کیا جائے گا، فضل الرحمان 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہے ایسی حکومت جس کے بارے میں روز اول سے تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ یہ تاریخی دھاندلی سے وجود میں آئی۔ حکومت کی نااہلی سے پاکستان کی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کر دیا۔ سیاسی جماعتوں نے حالات کا ادراک کرکے اتحاد قائم کیا ۔آل پی سی کا اعلامیہ کے مندرجات کے تحت کچھ مزید واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سولہ اکتوبر کو آغاز گوجرانوالہ کے جلسے میں عوام کی شرکت ہوگی تاریخ ساز تحریک کا اس دن سے آغاز کیاجائےگا۔اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں مختلف پارٹیاں بیٹھ کر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ پچیس اکتوبر کو کوئٹہ جلسے سے قوم بیدار ہوگی سڑکوں پرمظاہروں میں آئے گی اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا یقین ہے تنگ نظر لوگ سے منفی ہتھکنڈوں سے بے نیاز ہوکر میدان میں نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل کو عبور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جائز آئینی حکومت قوم کو دینا چاہتے ہیں تاکہ خود مختاری سے پالیسیاں بنا سکی ۔ داخلہ و خارجہ پالیسی بد نظمی کا شکار ہیں عام آدمی کی امید کی کرن بننا چاہتے ہیں پرعزم ہوکرقوم کو روشن مستقبل دینا چاہتے ہیں۔اس معرکہ کو کامیابی سے سر کیاجائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.