Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جو بائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مباحثے سے انکار کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکا میں صدارتی انتخاب کے امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مباحثے سے انکار کردیا۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ‘اگر امریکی صدر کووڈ 19 کی وجہ سے بیمار رہے تو وہ اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے شدہ انتخابی مباحثے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

77 سالہ صدارتی امیدوار اور ٹرمپ کے سیاسی حریف نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ صحت سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ‘میری خواہش ہوگی کہ ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مباحثہ ہو لیکن مجھے امید ہے کہ اس ضمن میں تمام پروٹوکولز کی پاسداری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے مابین 15 اکتوبر کو سیاسی مباحثہ شیڈول ہے۔

 

امریکی اداروں کے مطابق کورونا کی علامات کے ساتھ ہی متاثرہ شخص کو 10 روز کے لیے قرنطینہ کرلینا چاہیے جبکہ اگر کورونا کی علاماتیں سنجیدہ ہوں تو کم از کم 20 دن کے لیے وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ‘یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور جو کچھ معالجین تجویز کرتے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہے’۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کی وجہ سے مباحثے میں عدم شرکت کو رد کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘وہ آئندہ ہفتے ہونے والے سیاسی مباحثے کے لیے پرعزم ہیں’۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قرنطینہ میں جارہے ہیں۔

امریکی صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں میڈیا پر امریکی صدر کی صحت سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.