Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، سراج الحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام غربت کی لکیر سے نیچےجا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے۔ اس وقت پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے اور نوجوان اپنی ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہ پاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے۔ ملک کو اس وقت بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.