Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر خارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔ اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کے موقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے. دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی ہے۔

وزیر خارجہ  نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی. انہوں نے کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.