Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف وہ باتیں کر رہا ہے جو بھارتی آرمی چیف نے کیں، بابر اعوان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف وہ باتیں کررہا ہے جو بھارتی آرمی چیف نے کیں۔ انہوں ںے کہا کہ چوراورداغی کولوگ کبھی انقلابی اورباغی نہیں کہیں گے۔ ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو ڈیفنڈ کرنے میں ان لوگوں کو شرمندگی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر100 اعتراضات اٹھائیں لیکن ملک پرتنقید نہ کریں۔

بابر اعوان نے کہا کہ بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ کس طرح یہ لوگ سجن جندال سے گفتگو کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوامی مفاد کے لیے نہیں صرف ذاتی دولت بچانے کے لیے بولتے ہیں۔

پروگرام ایجنڈا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ برطانیہ میں کئی مفرورلوگ مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مطلوب بھی کئی لوگ برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف اورخاندان کے تمام افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف مفرور ہونے کے ساتھ سزا یافتہ مجرم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم کئی حقوق سے محروم جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوبھی مفرورہوتا ہے اس کی جائیداد قرق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے خود اقتدار میں رہے، کیا ان سےسوال نہیں پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ کبھی بھی پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جزائرسارے وفاق کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈز اتھارٹی اس علاقے کو ڈویلپ کرے گی جس کا فائدہ مقامی لوگوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ اچھا منصوبہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے کچھ حصوں کو کبھی نہ کبھی پارلیمنٹ میں بحث کے لیے لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جتنے جلسے کریں گے اتنے ہی بے نقاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلی مرتبہ اقتدار میں آئے ہیں پانچ سال بعد ان سے بھی حساب لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل نہیں روکنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ کاروبارمیں آسانی کے لیے وزیراعظم نے تاجروں کے ساتھ مختلف اجلاس کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہماری حکومت کی کورونا پالیسی کی تعریف کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ مکمل لاک ڈاؤن کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.