Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بدعنوانی کا ناسور معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے ، وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ بد عنوانی وہ ناسور ہے جومعاشرے کی ترقی کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے،معاشرے میں کتنے ہی باصلاحیت افراد کیوں نہ ہو اگر کردار سازی اور ایماندارانہ طرز عمل کو سرکاری و غیر سرکاری افسران و اہلکاران نے پس پشت رکھا تو معاشرے کی ترقی پر سوالیہ نشان قائم رہتا ہے جامعات تدریسی علوم اور کتبی جہتیں کی طلباء کو منتقلی کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور بدعنوانی کے خلاف رویوں کی تعمیر و تکمیل کے لئے بھی جواب دہ ہیں افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس اور مفا دعامہ پر ذاتی فوائد کو ہرگزترجیح نہ دے کیونکہ یہ عمل پورے معاشرے کی ترقی پر اثر انداز ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں (کرپشن کی روک تھام میں طلباء کے کردار)پر مبنی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں بد عنوانی عروج پر ہوتی ہے وہاں عام آدمی کا معیار زندگی بد سے بد ترین کی طرف جانے لگتا ہے اور یہ وہ نقطہ آغاز ثابت ہو تا ہے جہاں سے معاشرے کے سنگین ترین مسائل جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسزمیں طلباء کے لئے کردار ساز کمیٹیز،آگاہی اور اسلامی تعلیمات پر مبنی خصوصی سیشنز کا اہتمام باقاعدگی سے کیا جاتا ہے جس سے طلباء کی شخصیت میں مثبت پہلو، ایماندارانہ رویوں اور دین سے لگاؤ اجاگر کرنے میں خاطر خواہ مدد حاصل ہو رہی ہے اور یہی طلباء جب جامعات سے فارغ التحصیل ہو کر سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں عہدوں پر فائز ہوتے ہیں تو ان کی تربیت و نشونما ایماندارانہ رویوں کے ذریعے معاشرے میں بہتری کی صورت نمایاں رہتی ہے۔ڈاریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن نے سیمنار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپنی پوری صلاحیت سے بد عنوانی کے خلاف برسر پیکار ہے اس کے باوجود آگاہی اور بد عنوان رویوں کے خلاف طلباء کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ بیو ٹمز یونیورسٹی کا معیار اور تعلیمی سہولیات کسی بھی عالمی جامعہ سے کم نہیں یہاں کے نظم و ضبط طلباء و اساتذہ کی لگن اس امر کی غماز ہے کہ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی سربراہی میں ان کی ٹیم انتہائی دلجوئی اور لگن سے اپنا کام سر انجام دے رہی ہے،سیمنارمیں بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل خان سمیت سینئر اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ڈاریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن کی سربراہی میں وفد کا بیوٹمز آمد پر استقبال کیا اور بیوٹمز کی تدریسی و تحقیقی صلاحیت اور سہولیات پر بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.