Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سلیکٹڈ حکومت ہو یا ماضی کی حکومتیں ، خواندگی کا فروغ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ، بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہو یا ماضی کی غیرجمہوری حکومتیں، خواندگی کا فروغ اُن کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےعالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے، پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونے پر شدید تشویش ہے، خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا تعلیم کے میدان میں صرف افغانستان سے آگے ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی توجہ کا محور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کا نام تبدیل کرنا ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت نے اپنی بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز 277.5 ارب روپے محکمہ تعلیم و خواندگی کے لئے رکھے ہیں، ملک میں سب سے زیادہ اسکول اور یونیورسٹیوں کا قیام قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور مردِ حر کے ادوار میں ہوا۔انہوں نے مزید کہاکہ پی پی پی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر شرح خواندگی میں اضافے کے لئے اپنی کاوشوں کو ازسرِ نو بحال کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.