Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خواندگی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے ، اسد قیصر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خواندگی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواندگی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ شرح خواندگی میں اضافے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شرح خواندگی کے تناسب میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک میں تعلیم کا فروغ اور شرح خواندگی کو سو فیصد تک لانا موجودہ حکومت کا وژن ہے ، ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا ، حکومت کی طرف سے ملک میں یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے ، یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ شرح خواندگی میں اضافے میں معاون ثابت ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں شرح خواندگی میں اضافے پر توجہ نہیں دی گئی ، موجودہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کا شمار خواندگی کی شرح میں سر فہرست ممالک میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کے فوائد اورعوام میں خواندگی کے حوالے سے آگہی وشعور پیدا کرنا ہے۔26 اکتوبر 1996 کو یونیسکو نے چودہویں جنرل کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہر سال آٹھ ستمبر کو خواندگی کا عالمی دن منایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.