Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : سرمائے کا انخلا،71فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر  ) اسٹاک مارکیٹ منگل کوبھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس188پوائنٹس کی کمی سے 46729پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 27ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور71.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ،ابتدائی سیشن میں انڈیکس 46995پوائنٹس پر جا پہنچا ،تاہم نئی سرمایہ کاری نہ ہونے اور سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مندی کا یہ رجحان آخرتک غالب رہا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس100.94پوائنٹس کی کمی سے 18747.04پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس32221.05پوائنٹس سے کم ہو کر32119.15پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ گھٹ کر82کھرب 18ارب روپے رہ گیا، منگل کو11ارب روپے مالیت کے 42کروڑ37لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے 41کروڑ78لاکھ 52ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ، مجموعی طور پر520کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،373میں کمی اور18 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.