Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا : ڈاکٹر شہباز گِل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا،سندھ کے 52 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں، پرچی سرکار ان پر توجہ دیں،پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا۔ پیپلز پارٹی نے دہائیوں سے اندرون سندھ میں تعلیم پر کبھی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ این جی اوز پر چھوڑا گیا سندھ کا تعلیمی نظام بربادی کے دہانے پر ہے۔ سندھ کے 52 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں پرچی سرکار ان پر توجہ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت اگر جانتے تو تعلیم کی 50 سکیمیں گزشتہ 15 سال سے التوا کا شکار نہ ہوتیں ۔وزیراعظم کے خواب یکساں نصاب کی شروعات پنجاب سے کر دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔ یکساں تعلیمی نصاب 2 اگست 2021 سے تمام پبلک، پرائیویٹ اسکولز اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.