Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صدر مملکت کا آن لائن تعلیمی طریقہ کار کو فروغ دینے پر زور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آن لائن تعلیمی طریقہ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس شعبے میں اخراجات کو کم کیا جائے۔

اسلام آباد میں یونیورسٹی کے بہترین اساتذہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو میرٹ سکالرشپ فراہم کرنے کے علاوہ طلبہ کو احساس پروگرام کے تحت بھی سکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔

صدر نے آن لائن تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اسے وقت کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پڑھانے والے مواد اور پڑھانے کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنائیں تاکہ درس و تدریس کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز گار کی فراہمی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.