Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی جانب سے اہداف کے حصول میں کامیابیوں کا اعتراف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ایف اے ٹی ایف اہداف پر حکومت پاکستان کی پیشرفت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ سمیت بیش تر اہداف پر بہترین کارکردگی دکھائی، انسداد منی لانڈرنگ کے لئے بہتر قوانین بنائے، اس حوالے سے پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دیئے گئے 40 اہداف میں سے 39 پر بہترین کارکردگی دکھائی، صرف ایک ہدف جس کے حصول میں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی، پاکستان پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے اور ادارے کے مالیاتی امور کو دستاویزی بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے میں مشکوک سرمایہ اب تک رپورٹ نہیں ہوئی تاہم جائیداد کی خرید و فروخت کے نام پر مشکوک سرمایہ کاری کے خلاف اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.