Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف کا ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر اظہار تشویش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  شہباز شریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست سے پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں، تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے، نواز شریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی معیشتوں میں شمار کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو ’فرنٹئیر مارکیٹس‘ میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے، تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا، افسوس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.