Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو بریک لگ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک بھر میں بڑھتی ہوئی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، امریکی کرنسی 38 پیسے کم ہو گئی اور قیمت 167 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 333.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46396.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.71 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 14 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 977 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.