Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہبازشریف کو پارٹی وزیراعظم کیلئے نامزد کرتی ہے تو سپورٹ کریں گے : مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوپارٹی وزیراعظم کیلئے نامزد کرتی ہے تو ہم انہیں سپورٹ کریں گے، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی، ملک میں تبدیلی ضرور آئے گی، جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے عوام کی جان چھوٹے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ نمائندہ حکومت نہ ہو تو عوام اسے مسترد کر دیتے ہیں، ایون فیلڈ کیس انتقام پر مبنی ہے۔ ہمیں افغان بہن بھائیوں کےفیصلےکوتسلیم کرناچاہیے، افغانستان کےاندرونی معاملات میں ہمیں دخل نہیں دینا چاہیے اور ہر قسم کی مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔

قبل ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئےمریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔مریم نواز نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میرے وکیل امجد پرویز نے بیماری کے باعث مزید پیروی سے معذرت کرلی، نیا وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کو وقت درکار ہے، ایون فیلڈ ریفرنس کے میرٹ پردلائل سے قبل کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔معزز عدالت نے مریم نواز کو نیا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک وقت دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.