Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر دوبارہ بڑھنے لگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:    ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 56 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی جس کی سب سے بڑی وجہ عالمی مارکیٹ کو قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم رواں ہفتے کے دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.