Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ: ذرائع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 2 سال میں پنجاب کے 5 آئی جی تبدیل کئے گئے۔

خیال رہے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کا تنازع شدت اختیار کر گیا تھا۔ شعیب دستگیر دوسرے روز بھی دفتر نہ آئے۔ آئی جی پنجاب کی وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کام نہ آئی، دونوں افسران کے تنازع کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کی تعیناتی تمام تر پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئی کی گئی۔ پنجاب اور وفاق کے اعلیٰ عہدیداروں نے لاہور پولیس کے نئے سربراہ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب سے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں رابطہ کیا، مگر پنجاب پولیس کے سربراہ کی جانب سے کوئی جواب نہ آیا۔ لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب افسران کو کام کرنا ہے، جس نے نہیں کرنا، وہ جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پولیس کلچر اور دیگر اصلاحات کا پلان پر عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو خاص ہدایت دیں۔ صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فل ایکشن لینے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ لاہور سمیت پنجاب کے بدمعاشوں کو گرفتار کیا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.