Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا تیزی سے آغاز،55ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس272پوائنٹس کے اضافے سے 42295پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 62.90 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی1.21فیصد کم رہا ۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 42400 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد میں مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 80پوائنٹس کے اضافے سے 17998 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 213 پوائنٹس کے اضافے سے 29962پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز434کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 134میں کمی اور27میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب 9ارب ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.