Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پشاور: محکمہ صحت کے افسران نے مرضی کی آسامیاں تخلیق کرلیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:  پشاور میں محکمہ صحت کے 2 افسران نے اپنے عہدے خود ہی تبدیل کر دیئے، محکمہ صحت نے دونوں افسران سمیت دیگر سٹاف کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

پشاور میں محکمہ صحت کے دو افسران نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنےعہدے خود ہی تبدیل کر دیئے۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق ڈرگ کوالٹی کنٹرول سیکرٹری نے اپنا عہدہ ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے میں تبدیل کر دیا جبکہ چیف ڈرگ انسپکٹر نے عہدہ ڈائریکٹر ڈرگ کنٹرول میں تبدیل کر دیا۔

دستاویزکے مطابق دونوں افسران کے تبدیل کردہ عہدوں کی قانونی حیثیت بھی نہیں اور بجٹ کاپی میں بھی ذکر نہیں ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا اور افسران سمیت دیگر سٹاف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے۔

محکمہ صحت حکام نے صوبہ میں دو سال سے زائد ایک ہی عہدہ پر کام کرنے والے اہلکاروں کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.