Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی اپنے فنڈز کرکٹ سے ہی بناتا ہے، ندیم خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے فنڈز کرکٹ سے ہی بناتا ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں اے پلس کٹیگری میں شامل کرکٹر کی مجموعی آمدن 32 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ آمدن قومی کھلاڑیوں کے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے معاہدوں سے بھی زیادہ ہے جبکہ ڈی کٹیگری میں شامل کرکٹر بھی اس سال 18 لاکھ روپے سے زائد کمائے گا۔

ندیم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹرز اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی آمدن کے درمیان فرق کم کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مناسب بھی یہی ہے کہ اس آمدن کا ایک بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر استعمال کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.