Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

علی ظفر کو کورونا کے خاتمےکابے صبری سے انتظار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار اور اداکار علی ظفر عالمی وبا کے خاتمے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے بےتاب ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر نے ماضی میں امریکا میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک آرٹسٹ کی اصل کامیابی اس کے مداح ہیں۔

انہوں نے مداحوں کے لیے جاری پیغام میں لکھا کہ کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا، مداح ہی ہیں جو کسی فنکار کو نامور بناتے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ عالمی وبا کورونا جب مکمل طور پر ختم ہو جائےگی تو وہ دوبارہ مداحوں کے درمیان نظر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.