Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

زرداری کی گھر ضبطی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کلفٹن میں گھر ضبطی کے خلاف درخواست پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سابق صدر کی درخواست کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی درخواست پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔احتساب عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آصف علی زرداری کا کلفٹن کراچی میں واقع گھر ضبط کیا گیا تھا۔اس ضمن میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کا گھر کرپشن اور منی لانڈرنگ کی رقم سے بنا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب کے اس اقدام کے خلاف احتساب عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.