Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: گورنر پنجاب چودھری سرور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بلا تفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے۔

گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء محسن لغاری، سعید الحسن شاہ اور پارٹی وفود نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، انشاء اللہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معاملے بھی سرخرو ہوگا، پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، عوام حکومت، جمہوریت اور پارلیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.