Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کٹھ پتلی حکومت کے خاتمہ تک میدان میں رہیں گے، APC میں مضبوط موقف دیں گے، قائد جمعیت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ختم نبوتؐ،ناموس رسالتؐ اورشان صحابہؓ پر جان قربان کردیں گے مگر کسی کوقانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

2018میںہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،ہم ہرگزخاموش نہیں رہیں گے بلکہ کٹھ پتلی حکومت کے خاتمہ اور قوم کونااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے تک میدان میں رہیں گے۔

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں مضبوط موقف دیں گے، پشاور کے بعد کراچی، لاہور، کوئٹہ میں بھی جلسوں کا انعقاد ہوگا،عمران نیازی کی دو سالہ حکومت میں نہ صرف قادیانیوں کا اثر و رسوخ مضبوط اور ان کا نیٹ ورک متحرک ہوا بلکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تحریک میں بھی اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات پشاور میں ختم نبوت ؐ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسے سے غفور حیدری، ساجد میر، اویس نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جمعیت کے کارکنوں کو اپنے جلسوں کا ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم پاکستان کی ریاست کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہاکہ 1947سے1970تک کوئی مستقل آئین نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.