Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول بھٹو زرداری کی میرپورخاص آمد، انتظامیہ نے انہیں ماموں بنادیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میرپورخاص : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میرپورخاص آمد کے موقع پر انتظامیہ نے انہیں ماموں بنا دیا۔

میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی میں واقع سندھڑی ایئر بیس سے بلاول بھٹو کی میرپورخاص آمد کے موقع پر گزرگاہ پر اتوار کو راتوں رات بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لیئے نہایت صاف ستھری خیمہ بستی بناکر مخصوص متاثرین کو اس میں بیٹھادیاگیا،اس کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز اور عملہ کے ساتھ ایک میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی کوریج کے لیئے وہاں جانے والے صحافیوں کو مقامی افراد نے بتایا کہ خیمہ بستی اور میڈیکل کیمپ بلاول بھٹو کو دکھانے کے لیئے راتوں رات قائم کیئے گئے ہیں جبکہ متاثرین بارش کو ازیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے گزرنے کے بعد میڈیکل کیمپ ختم کرکے وہاں مقرر عملہ گھروں کو روانہ ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.