Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ نوجوان شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے: ملک امین اسلم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  معاون خصوصی برائے موسمی تغیر ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ 9 اگست کو سب سے بڑی ایک روزہ شجر کاری کی جائے گی، 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، کورونا ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ نوجوان پودے لگائیں گے، مہم 10 ارب درخت سونامی کا حصہ ہو گی، وزیراعظم عمران خان کورنگ پارک میں پودا لگاکر کورونا ٹائگر فورس کے رضا کاروں کے ہمراہ مہم کا آغاز کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ ایک روزہ ملک گیر مہم میں صوبے بھی شامل ہیں۔ سندھ نے تین لاکھ درختوں، پنجاب نے 12 لاکھ اور خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ باقی صوبوں نے بھی اپنے ہدف دیئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور نبی کریم کی سنت ہے، ہمیں چاہیئے کہ اس سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ عمران خان ایک بصیر آمیز شخصیت ہیں جنہوں نے عالمی حدت کے بڑھتے ہوئے چیلنج کو بھانپتے ہوئے پاکستان کے روشن اور کلین و گرین مستقبل کے لئے 10 ارب درخت سونامی کا آغاز کیا۔

معاون خصوصی موسمی تغیر ملک محمد امین اسلم نے کہا کہ ورلڈ بنک نے گلوبل ہاٹ سپاٹس کے حوالے سے رپورٹ بھی حال ہی میں جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6 اضلاع ایسے ہیں جہاں درجہ حرارتے کو کم کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اضلاع 2050 تک رہنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں سندھ کے تین اضلاع حیدرآباد، سکھر اور میر پور خاص اور پنجاب کے تین اضلاع لاہور، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں، جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک 30 نیشنل پارک تھے جس میں ہم نے مزید 9 نیشنل پارک شامل کرکے 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ کلین اینڈ گرین انیشیٹو کے اعدادو شمار اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جسکی وزارت موسمی تغیر 9 ماہ سے نگرانی کر رہی تھی اور وزیر اعظم عمران خان 24 اگست کو اس کے نتائج کا اعلان کرینگے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ یورو ٹو فیول کو یورو فائیو پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اعلی کوالٹی فیول ائندہ چند دنوں میں ٹوٹل اور پی ایس او کے پمپس پر دستیاب ہو گا اس پر بہتر پیش رفت ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.