Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کا وزیراعظم کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی، وزراء، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس سے اس مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔ ایک روز میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، تاہم ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کل شجر کاری کی زبردست مہم کا حصہ بنوں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا منصوبہ ماحول ہی نہیں بلکہ انفرادی طور پر بہتر ثابت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.